وقف املاک کے ذریعہ ہنرمندانہ تعلیمی ترقی:نقوی

Kashmir Uzma News Desk
2 Min Read
نئی دہلی//اقلیتی امور کے مرکزی وزیر مختار عباس نقوی نے پیر کے روز کہا کہ آزادی کے بعد پہلی مرتبہ مرکزی حکومت 100فیصد مالی مدد دے رہی ہے ، تاکہ ملک بھر کی وقف جائیدادوں کا استعمال، سماج کے ضرورت مند طبقات کو تعلیمی اعتبار سے بااختیار بنانے اور ان کے اندر روزگار دلانے والی ہنرمندی کے فروغ کے لئے ، کیا جاسکے ۔نوتشکیل شدہ مرکزی وقف کونسل (سی ڈبلیو سی)کی نئی دہلی میں منعقدہ میٹنگ کی صدارت کرتے ہوئے مسٹر نقوی نے کہا کہ مرکزی حکومت نے بنیادی سہولتیں دستیاب کرائی ہیں، تاکہ آزادی کے بعد سے ہی سہولتوں سے محروم ملک کے پسماندہ علاقوں میں اقلیتوں، بالخصوص لڑکیوں کو تعلیمی اعتبار سے بااختیار بنانے اور ان کے اندر روزگار دلانے والی ہنرمندی کے فروغ کو یقینی بنایا جاسکے ۔میٹنگ کا آغاز جموں و کشمیر کے پُلوامہ میں ہوئے دہشت گردانہ حملے میں شہید ہوئے سیکورٹی دستے کے عملے کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے دومنٹ کے سکوت کے ساتھ ہوا ۔مسٹر نقوی نے کہا کہ بنیادی سہولتیں دستیاب کرانے کے لئے جنگی سطح پر کام کئے گئے ہیں، تاکہ ملک کے 308اضلاع میں اقلیتوں ، بالخصوص لڑکیوں کے سماجی، اقتصادی ،تعلیمی امپاور منٹ اور ان کے اندر روزگار دلانے والی ہنرمندی کے فروغ کو یقینی بنایاجاسکے ۔
 
Share This Article
Leave a Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *