Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
مضامین

وقت کی قدر کرو اور باقاعدگی کو اصول بنائو | جو وقت ضائع کرتا ہے،وقت اُسے بُرباد کرتا ہے فکرانگیز

Towseef
Last updated: May 10, 2024 10:44 pm
Towseef
Share
11 Min Read
SHARE

ندیم خان۔ بارہمولہ

وقت کا کام ہے چلتے رہنا یہ رکنے نہ پائے
جو وقت نکل گیا ہاتھ سے وہ پھر واپس نہ آئے
بہت قیمتی ہے یہ وقت، حکایت ہے کہ کسی دانشور نے لوگوں سے پوچھا کہ بتائو اس کائنات میں مہنگی ترین چیز کیا ہے؟ کسی نے کہا سونا مہنگا ترین ہے، کسی نے اولاد کو مہنگا ترین کہا، اور کسی نے وطن کو مہنگا ترین بتایا۔ لیکن دانشور مطمئن نہ ہوا اور پھر خود ہی جواب ارشاد فرمایا کہ دنیا کی قیمتی ترین شے’’ وقت‘‘ ہے۔ وقت ایک نعمت ہے ہمارے لئے، ایک ایسی نعمت جو ہر امیر غریب کو یکساں میسر ہے۔ وقت کی اہمیت اور قدر کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ اللہ تعالیٰ نے قرآن پاک میں ایک سورہ کا نام’’ العصر‘‘رکھا، ایک سورہ کا نام الفجر رکھا اور عشرہ ذوالحج کی قسم بھی کھائی قرآن پاک میں، اور پھر ایک اور جگہ اللہ تعالیٰ نے دن اور رات کی قسم بھی کھائی، فرمایا: رات کی قسم جب وہ چھا جائے اور دن کی قسم جب وہ چمک جائے۔’’ وقت‘‘ انسانی زندگی میں اہم کردار ادا کرتا ہےاور اس کی اہمیت بھی بہت زیادہ ہے۔ پوری نظام کائنات وقت کی پابند ہے۔ چاند، سورج، ستاروں کی گردش، دن اور رات کا بننا، موسموں کی تبدیلی، فصلوں، پھلوں، گُلوں کے بھی اوقات مقرر ہیں۔ کسان وقت پر فصلیں کاشت کرتا ہے، اور وقت پر ہی فصلیں کاٹتا ہے۔ تعلیمی ادارے، اسکول، کالج، آفس وقت پر کھلتے ہیں اور وقت پر ہی بند ہوتے ہیں۔ امتحانات کا بھی وقت مقرر ہوتا ہے۔ غرض کہ زندگی کا ہر شعبہ وقت سے منسلک ہے۔ وقت کا ایک لمحہ لاکھوں اور کروڑوں روپوں سے زیادہ قیمتی ہے۔ دولت، مال و جائیداد ہمارے ہاتھوں سے نکل جائے تو غم نہیں! اسے ہم دوبارہ کما کر حاصل کرسکتے ہیں۔ صحت خراب ہو جائے تو اسے ہم دوبارہ بحال کرسکتے ہیں۔ لیکن اگر وقت ہاتھ سے نکل جائے تو وہ ہرگز واپس نہیں آسکتا۔ یہ ریت کی طرح ہمارے ہاتھوں سے نکلتا جاتا ہے۔ وقت قدرت کا نہایت قیمتی عطیہ ہے اور اللہ تعالیٰ کی امانت بھی ہے، وقت کی قدر نہ کرنا امانت میں خیانت کرنے کے مترادف ہے۔ وقت کی پابندی نہ کرنے سے نظام درہم برہم ہوجاتا ہے۔ فوجی کی زندگی بھی وقت کا بہترین نمونہ پیش کرتی ہے۔ فوجی وقت کا پورا پورا خیال رکھتا ہے۔ وقت پر بھاگنا، سونا، کھانا، پینا، پریڈ کرنا سب وقت مقررہ پر ہوتا ہے۔ نپولین کے مطابق یہ کہا جاتا ہے کہ جب وہ سیر کو نکلتا تھا تو لوگ اپنی گھڑیاں صحیح کر لیتے تھے۔ لوگوں کا عقیدہ تھا کہ گھڑیاں غلط ہوسکتی ہیں مگر یہ عظیم انسان وقت کا اتنا پابند ہے کہ اس سے غلطی سرزد نہیں ہوسکتی۔ وقت کی قدردانی ضروری ہے، صحیح استعمال کرنا، بیکار اور فضول ضائع ہونے سے بچانا، وقت کو فضول ضائع کردینے پر بعد میں جو حسرت و پچھتاوا ہوتا ہے وہ ناقابل تلافی ہوتا ہے۔ سوائے ندامت کے اس کے تدارک کی کوئی صورت نہیں۔ جو لمحہ اور گھڑی ہاتھ سے نکل گئی وہ دوبارہ ہاتھ میں نہیں آسکتی۔ لہٰذا عقلمندی کا کام یہ ہے کہ آغاز ہی میں انجام پر نظر رکھیں تاکہ حسرت و پچھتاوے کی نوبت نہ آئے۔

وقت اللہ تعالیٰ کی ایک عظیم نعمت اور قیمتی سرمایہ ہے۔ اس کی ایک ایک گھڑی اور ہر سیکنڈ اور منٹ اتنا قیمتی ہے کہ ساری دنیا بھی اس کی قیمت ادا نہیں کرسکتی، لیکن آج ہم وقت کی کوئی قدر نہیں کرتے کہ یوں ہی فضول باتوں اور لغو کاموں میں ضائع کر دیتے ہیں۔ ایک بزرگ کہتے ہیں کہ ایک برف فروش سے مجھے بہت عبرت ہوئی، وہ کہتا جارہا تھا کہ اے لوگو! مجھ پر رحم کرو، میرے پاس ایسا سرمایہ ہے جو ہر لمحہ تھوڑا تھوڑا ختم ہوجاتا ہے۔ اس طرح ہماری بھی حالت ہے کہ ہر لمحہ برف کی طرح تھوڑی تھوڑی عمر ختم ہوتی جاتی ہے۔ اسے پگھلنے سے پہلے جلدی بیچنے کی فکر کرو۔ آج ہمارے معاشرے میں سب سے سستی اور بے قیمت چیز اگر ہے تو وہ نظم و ضبط کی کمی اور وقت کی ناقدری ہے، اس کی قدر وقیمت کا ہمیں قطعاً احساس نہیں، یہی وجہ ہے کہ وقت کے لمحات کی قدر نہ کرنے سے منٹوں کا، منٹوں کی قدر نہ کرنے سے گھنٹوں کا ،گھنٹوں کی قدر نہ کرنے سے ہفتوں کا ، ہفتوں کی قدر نہ کر نے سے مہینوں کا اور مہینوں کی قدر نہ کر نے سے سالوں اور عمروں کا ضائع کرنا ہمارے لیے بہت آسان بن گیا ہے۔ اللہ تعالیٰ نے جن چیزوں کی قسم اٹھائی ہے، ان میں سے ایک وقت بھی ہے۔ اللہ تعالیٰ نے سورۃ الفجر میں صبح کی قسم، سورۃ اللّیل میں رات کی قسم، سورۃ الضحیٰ میں چاشت کے وقت کی قسم اور سورۃ العصر میں زمانہ کی قسم کھائی ہے۔

دنیا کے تمام مذاہب وقت کی پابندی کا درس دیتے ہیں۔ اسلام جو ایک مکمل ضابطہ حیات ہے ،وقت کی پابندی پر بہت زور دیتا ہے۔ قرآن کریم میں 5 نمازیں بر وقت ادا کرنے کی تلقین فرمائی گئی ہے۔ یہ بھی ہمارے لئے ایک رہنمائی ہے کہ وقت کی قدر بہت ضروری ہے اور یہ کامیابی اور کامرانی کی کنجی ہے۔ہمارے لئے تو یہ بات مزید اہمیت اختیار کر جاتی ہے کہ اپنے وقت کو ضائع ہونے سے بچائیں کیونکہ ہم تو اس مسیح کے ماننے والے ہیں جس کو اللہ تعالیٰ نے مخاطب کر کے فرمایا تھا ’’اَنْتَ الشَّیْخُ الْمَسِیْحُ الَّذِیْ لَایُضَاعُ وَقْتُہُ۔ یعنی تُو وہ بزرگ مسیح ہے جس کا وقت ضائع نہیں کیا جائے گا۔‘‘ اسی حقیقت کی روشنی میں داناؤں نے ہمیں وقت کی قدر کا پیغام دیا ہے۔ انہوں نے تلقین کی کہ ہم ہر کام میں وقت کے پابند رہیں۔ بے کار اور بے فائدہ کام کرنے میں ایک لمحہ بھی وقت کو ضائع نہ جانے دیں۔ قانون قدرت ہمیں قدم قدم پر پابندی وقت کا سبق سکھاتا ہے۔ سورج کو دیکھو وقت پر طلوع ہوتا ہے اور وقت پر ڈوبتا ہے۔ زمین کو دیکھو کس باقاعدگی کے ساتھ اپنے محور اور سورج کے گرد گھومتی ہے۔ اگر وہ اس گردش میں ذرا بھی لغزش کھا جائے تو دنیا میں قیامت بپا ہو جائے۔ کامیاب لوگوں کی زندگی میں وقت کی قدر و اہمیت اور اسے گزارنے کے روشن اصول ملتے ہیں۔ تاریخ ساز افراد نے ہمیشہ وقت کو قیمتی سمجھا اور ایک ایک پل کی قدر کی، تب اُنہیں مقام و مرتبہ ملا۔ جو لوگ وقت ضائع نہیں کرتے وہ ہمیشہ ترقی کی منازل طے کرتے ہیں۔ دنیا اور آخرت میں کامیابی کی کلید وقت کی قدر اور بہترین منصوبہ بندی ہے۔ وقت انسان کے لئے اللہ کی طرف سے تحفہ ہے۔ اس تحفہ کی قدر کرنا ہمارا فرض ہے، اس کی اہمیت کو سمجھنا اور اس کا صحیح استعمال کرنا ہماری کامیابی ہے۔ ہمیں اپنے وقت کے ایک ایک لمحے کا حساب اپنے اللہ کے سامنے دینا ہو گا کہ ہم نے دنیا میں وقت کیسے گزارا کن کن محفلوں میں ہمارا وقت گزرا، اللہ کی خاطر کتنا وقت صرف کیا اور اللہ کی مخلوق کے لئے کتنا وقت صرف کیا؟

جو لوگ وقت کی قدر کرتے ہیں وہ صحراؤں کو گلشن بنا دیتے ہیں، وہ فضاؤں پر قبضہ کر لیتے ہیں، وہ پہاڑوں کے جگر پاش پاش کر سکتے ہیں۔ زمانہ اور دنیا ان کے قدم چومتے ہیں لیکن جو لوگ وقت ضائع کرتے ہیں ،زمانہ انہیں غلام بنا لیتا ہے اور وہ دین و دنیا میں خسارے میں رہتے ہیں۔ کہتے ہیں انسان کے ہاتھ میں اس کی اصلی دولت اس کا وقت ہے۔ جس نے وقت کو ضائع کر دیا، اس نے سب کچھ ضائع کر دیا۔ وقت کو کوئی خرید نہیں سکتا، نہ اس کو ذخیرہ کر سکتے ہیں۔ یہ ایک بہتا دریا ہے اور اس دریا سے جو لہر گزر گئی وہ واپس نہیں آسکتی۔ نہ کسی کا بچپن لوٹ سکتا ہے نہ کسی کی جوانی دوبارہ مل سکتی ہے۔ وقت کی قدر کو سمجھنے کو ہم بالکل تیار نہیں ۔یاد رکھیں جو لوگ وقت کی قدر کرنا جانتے ہیں وہی ترقی کے راستوں پہ گامزن ہوں گے، وہی زمانے کی قیادت سنبھال سکتے ہیں، وہی صحراوں کو گلزار کر سکتے ہیں، وہی پہاڑوں کی چوٹیاں سر کر سکتے ہیں اور جو لوگ وقت کی قدر نہیں کرتے وقت ان کی قدر نہیں کرتا، وقت انہیں ضائع کر دیتا ہے۔ ایسے لوگ زوال پذیر ہو جاتے ہیں اور دین و دنیا دونوں اعتبار سے خسارے کا شکار ہو جاتے ہیں۔ ضرورت ہے آج اس امر کو سمجھنے کی کہ وقت ہی ہماری اصلی دولت ہے اور اس کی ہمیں قدر کرنی چاہئے، اسے اچھے اور مثبت کاموں میں استعمال کریں۔ اللہ تعالیٰ ہم سب کو وقت کی پابندی کرنے اور اس کی اہمیت کو سمجھنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین
جو وقت کو مفت گنوائے گا وہ آخر کو پچھتائے گا کچھ بیٹھے ہاتھ نہ آئے گا جو بوئے گا سو کھائے گا تو کب تک دیر لگائے گا یہ وقت بھی آخر جائے گا اُٹھ باندھ کمر کیا ڈرتا ہے پھر دیکھ خدا کیا کرتا ہے
(رابطہ۔ 6005293688) [email protected]

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
کشمیرمیںسیب کی معیشت کوشدیدموسمی تغیر کا سامنا وادی کے باغات پتوں کی بیماریوںکی گرفت میں،کاشتکاروں کو فصل کے نقصان کا خدشہ
صنعت، تجارت و مالیات
پونچھ کے کلائی علاقہ میں بس بے قابو ہو کر حادثے کا شکار | 8افراد زخمی،زخمی ضلع ہسپتال پونچھ میںداخل ،ڈرائیور فرار
پیر پنچال
میڈیکل اسٹیبلشمنٹ کا لائسنس منسوخ
جموں
جموں اور بٹوت میں2پٹواری رشوت لیتے ہوئے گرفتار
جموں

Related

کالممضامین

عالیہ شمیم کی ’’آگہی‘‘ کا ایک فکری مطالعہ تبصرہ

July 25, 2025
کالممضامین

’’ The Wretched of the Earth ‘‘ فرانز فینن کی کتاب تجزیاتی مطالعہ

July 25, 2025
کالممضامین

فضلائے جموں و کشمیر کی تصنیفی خدمات

July 25, 2025

صوفیوں کی سرزمین پر ڈیجیٹل جوئے کی وباء | نوجوان نسل پُر فریب تباہ کُن کھیلوں میں مشغول

July 25, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?