کراچی/پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق ہیڈ کوچ وقار یونس ”پاناما“ میں چھٹیاں گزار رہے ہیں جب کہ ”پاناما“ کے حوالے سے سماجی رابطے کی ویٹ سائٹ پرانہوں نے مزاحیہ انداز میں دلچسپ ٹویٹ کیں۔قومی کرکٹ ٹیم کے سابق ہیڈ کوچ وقار یونس ان دنوں فیملی کے ہمراہ ”پاناما“ میں چھٹیاں گزاررہے ہیں اور پاناما پہنچنے پر انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اس حوالے سے مزاحیہ ٹوئٹ کی جس میں انہوں نے لکھا کہ کیا مجھے کوئی بتا سکتا ہے کہ میں اس وقت دنیا کے کس حصے میں موجود ہوں؟ اگر5 لوگوں نے درست جواب دیا تو میں انہیں ٹویٹر پر فالو کروں گا اور یہ ملک پاکستان میں بہت مشہور ہے۔
وقار یونس کی اس ٹویٹ پرکافی لوگوں نے درست جواب دیتے ہوئے ”پاناما“ ہی لکھا جب کہ اس کے بعد وقار یونس نے ایک اورٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ بدقسمتی سے ”پاناما“ پاکستان میں کئی غلط حوالوں سے مشہور ہے اور کرکٹ سے وقفے کے بعد میں فیملی کے ہمراہ لاس اینجلس میں وقت گزار رہا ہوں جب کہ وعدے کے مطابق درست جواب دینے پر 5 لوگوں کو ٹویٹر پر فالو کروں گا۔