عظمیٰ نیوزسروس
جموں//عوامی شکایات کے بروقت ازالہ کو یقینی بنانے کے لیے حکومت کے عزم کو دہراتے ہوئے نائب وزیر اعلیٰ سریندر چودھری نےکہا کہ عام لوگوں کے مسائل اور خدشات کے بروقت حل کے لیے ضروری طریقہ کار وضع کیا گیا ہے۔وہ کئی وفود سے بات چیت کر رہے تھے جنہوں نے ان سے ملاقات کی۔جے کے پرائیویٹ سکولز کوآرڈینیشن کمیٹی کے ایک وفد نے وزیر کو یو ٹی میں پرائیویٹ سکولوں کو درپیش مختلف مسائل سے آگاہ کیا جس میں نمایاں طور پر مختلف محکموں کے این او سی شامل تھے۔انہوں نے اسکولوں کے لیے انتظامی کمیٹیوں کی منظوری کے سخت طریقہ کار پر بھی تشویش کا اظہار کیا جس سے اداروں کو غیر یقینی کی کیفیت میں ڈال دیا گیا ہے۔