وفد گورنر اور وزیر اعلیٰ سے ملاقی

Kashmir Uzma News Desk
1 Min Read
سرینگر//ممتاز شہریوں پر مشتمل وفد، جس کی قیادت سابق وزیر خارجہ یشونت سنہا کر رہے ہیں، نے گورنر این این ووہرا اور وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی سے ملاقات کی۔سنہا نے گورنر کے ساتھ اپنے تجربات کے بارے میں بات چیت کی اور امن و شانتی بحال کرانے میں سول سوسائٹی و دیگر لوگوں کی اہمیت کا اظہار کیا۔بعد میںوفد نے سماج کے مختلف طبقوں سے ملاقات کے بارے میں وزیرا علیٰ کو اپنے تاثرات سے آگاہ کیا۔انہوں نے  ریاست کی صورتحال اور اس میں روز بروز آنے والی بہتری کے بارے میں بھی انہیں مطلع کیا۔وزیر اعلیٰ نے گروپ کی ریاست کے لوگوں کے ساتھ ملاقات کرنے اور ان کے خیالات جاننے کی کوششوں کی سراہنا کی اور اس بات پر زور دیا کہ ہمیں لگاتار لوگوں اور سماج کے ساتھ جڑے رہنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ سول سوسائٹی نے موجودہ دور کے تلخیوں ،غلط فہمیوں کو کم کرنے اور لوگوں کے مسائل حل کرنے میں بہت حد تک اپنا اہم کردار ادا کیا ہے۔
Share This Article
Leave a Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *