اسلام آباد(اننت ناگ)//شیر باغ اننت ناگ میں زنانہ ہسپتال میں براکپورہ کے لوگوں نے طبی عملہ کے خلاف احتجاج کیا۔ احتجاجی لوگوں کاکہنا ہے کہ 9 مئی کو مسماة جمشیدہ جان زوجہ وسیم احمد ،جو حاملہ تھی ،کو اسپتال میں بھرتی کیا گیااورآپریشن کرنے کے بعد مرا ہوا بچہ پیدا ہوا۔ رشتہ داروں کا کہنا ہے کہ آپریشن کے بعد لڑکی کی حالت غیر ہوگئی۔ ان کا الزام ہے کہ لڑکی کا آپریشن تجربہ کار ڈاکٹروں نے نہیں کیا۔ ڈاکٹروں نے جب مریض کی حالت غیر ہوتے دیکھی تو اسے صدر ہسپتال سرینگر روانہ کیاگیاجہاں وہ اس کی موت ہوگئی۔سی ایم او ڈاکٹر فاضل کوچک نے 3 ڈاکٹروں کی کمیٹی تشکیل دی جو اس معاملے کی تحقیقات کرے گی جس کی قیادت ڈاکٹر خالد کو سونپی گئی ہے۔کمیٹی کو ہدایت دی گئی ہے کہ معاملے کی رپورٹ ایک ہفتے کے اندر اندر پیش کی جائے اور اگر کوئی ڈاکٹر لاپرواہی میں ملوث پائے گئے تو اسکے خلاف تحت قانونی کارروائی کی جائے گی۔