سرینگر//وسطی کشمیر کے ضلع گاندربل میں جمعہ کو دریائے سندھ سے بہت حد تک خراب ہوئی دو انسانی ٹانگیں بر آمد کی گئیں۔
نیوز ایجنسی جی این ایس کے مطابق ایس ایس پی گارندربل خلیل پوسوال نے انسانی اعضاءبر آمد ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ انہیں ٹکہ باغ نُنر کے قریب بر آمد کیا گیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ اُسی لاش کے اعضا لگتے ہیں جس کو حال ہی میں سمبل میں بر آمد کیا گیا۔تاہم انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں تحقیقات جاری ہے۔