سرینگر/پولیس نے بدھ کو دعویٰ کیا کہ انہوں نے وسطی کشمیر کے ضلع گاندربل میں جنگجوئوں کی ایک کمین گاہ کا پتہ لگاکر اُسے تباہ کردیا۔
اطلاعات میں پولیس کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ یہ کمین گاہ ضلع کے گگن گیر علاقے میں تباہ کی گئی جس کے بارے میں پولیس کو مصدقہ اطلاع موصول ہوئی تھی۔
کمین گاہ سے ہتھیار اور گولہ بارود کے علاوہ قابل اعتراض سامان بھی بر آمد کیا گیا ۔