سرینگر//وسطی کشمیر کے کنگن علاقے میں ہفتہ کو اُس وقت چھ افراد زخمی ہوگئے جب وہ گاڑی جس میں وہ سوار تھے، حادثے کا شکار ہوئی۔
اطلاعات کے مطابق یہ حادثہ کنگن کے سترینہ علاقے میں پیش آیا۔
زخمی افراد کو کنگن اسپتال پہنچایا گیا جہاں سے ایک کو اعلیٰ علاج کیلئے سرینگر منتقل کیا گیا۔