سرینگر//وسطی کشمیر میں بڈگام ضلع کے چرار شریف علاقے میں پیر کی شام فورسز اور جنگجوﺅں کے مابین مسلح معرکہ آرائی شروع ہوگئی۔پولیس نے معرکہ آرائی شروع ہونے کی تصدیق کی۔
ذرائع کے مطابق پولیس، سی آر پی ایف اور فوج نے مشترکہ طور چرار شریف میں تلاشی آپریشن شروع کیا اور جب فورسز اہلکار گھر گھر تلاشی میں مصروف تھے تو چھپے جنگجوﺅں نے اُن پر گولیاں چلائیں۔فورسز نے جواب میں گولیاں چلائیں اور اس طرح معرکہ آرائی کا آغاز ہوگیا۔
آخری اطلاعات ملنے تک علاقے میں گولیوں کا تبادلہ جاری تھا