سرینگر//وسطی ضلع بڈگام کے چاڈورہ علاقے میں تعینات ایک ایس ایس بی اہلکار کسی کو بتائے بغیر اپنے یونٹ سے نکل کر لاپتہ ہوا ہے جس کے بعد پولیس کے پاس رپورٹ درج کرائی گئی ہے۔
نیوز ایجنسی جی این ایس کے مطابق ایس ایس بی14ویں بٹالین سے وابستہ عالم دین ساکن کوترانکا راجوری نامی اہلکار چاڈورہ میں ناگام کیمپ میں تعینات تھا جہاں سے وہ گذشتہ روز لاپتہ ہوا۔
یونٹ کے کمانڈنٹ نے اس سلسلے میں کیس درج کرایا ہے۔
پولیس نے اس واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ تحقیقات شروع کی گئی ہے۔