سری نگر// وسطی ضلع بڈگام کے دہرمنہ سویہ بگ علاقے میں منگل کی صبح پانچ روز سے لاپتہ ایک کمسن بچے کی لاش بر آمد ہوگئی۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ سویہ بگ کے مقامی لوگوں نے منگل کی صبح ایک 12 سالہ لڑکے کی لاش دیکھی اور اس سلسلے میں فوراً پولیس کو مطلع کیا۔
انہوں نے بتایا کہ اطلاع موصول ہوتے ہی پولیس کی ایک ٹیم جائے موقع پر پہنچ گئی اور لاش کو اپنی تحویل میں لے لیا۔
کمسن بچے کی شناخت شاہد فاروق ولد فاروق احمد ملک ساکن سویہ بگ کے طور ہوئی ہے۔(مشمولات یو این آئی)