سرینگر/وسطی کشمیر کے بڈگام ضلع میں قدرے آہستہ چلنے والی ٹرین سے کود کر ایک نوجوان زخمی ہوگیا۔
یہ واقعہ گذشتہ شام نائدگام، بڈگام میں پیش آیا جب مدثر احمد بیگ نامی نوجوان نے اُس وقت ٹرین سے چھلانگ ماری جب اُس کی رفتار قدرے کم تھی۔
مدثر کو فوری طور پر شیر کشمیرمیڈیکل انسٹی چیوٹ، بمنہ منتقل کیا گیا۔
عینی شاہدین کے مطابق مذکورہ مقام پر ٹرین آہستہ ہوجاتی ہے اور کئی سواریاں جلدی میں اُتر جاتی ہیں یا سوار ہوتی ہیں۔ مدثر بھی اُنہی میں شامل تھا جو گر کر زخمی ہوگیا۔