سری نگر// وسطی ضلع بڈگام کے رنگریٹ علاقے میں جمعہ کی صبح ایک فوجی اہلکار نے مبینہ طور پر خود کشی کر کے اپنا کام تمام کر دیا۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ اولڈ ایئر فیلڈ رنگریٹ میں ایک فوجی اہلکار نے اپنی ہی سروس رائفل سے اپنے آپ کو ہی نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں اس کی بر سر موقع ہی موت واقع ہوئی۔
انہوں نے مہلوک فوجی اہلکار کی شناخت لانس نائیک اوم پرکاش کے طور کی ہے۔