سری نگر// وسطی ضلع بڈگام کے بادی پورہ چاڈورہ میں جمعرات کی صبح جنگجوﺅں نے سینٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) کی ایک پارٹی پر حملہ کر کے ایک اہلکار کو ہلاک کر دیا۔
حملہ آور مہلوک اہلکار سے اس کی سروس رائفل بھی چھین کر لے گئے ہیں۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ بادی پورہ چاڈورہ میں جمعرات کی صبح قریب پونے آٹھ بجے موٹر سائیکل پر سوار جنگجوﺅں نے 117 بٹالین سی آر پی ایف کے اہلکاروں کی طرف پہلے گرینیڈ پھینکا اور پھر اندھا دھند فائرنگ کی۔
اس حملے میں مذکورہ اہلکار زخمی ہوگیا اور اسے 92بیس اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ بعد میں زخموں کی تاب نہ لاکر دم توڑ بیٹھا۔