سرینگر // نیشنل کانفرنس کی جانب سے حلقہ انتخاب سونہ وار، چرار شریف، گاندربل ، بیرہ ، خانصاحب اور دیگر علاقوں میں چناوی ریلوں اور جلسوں کا انعقا د ہوا جس میں عبدالرحیم راتھر، میاں الطاف ، آغا سید روح اللہ،شیخ اشفاق جبار ، جنید اعظیم متو، سلمان علی ساگر ، پرفیسر عبدالمجید متو نے خطاب کیا ۔ انہوں نے وسطی کشمیر کے معزز رائے دہندگان سے اپیل کی کہ وہ ڈاکٹر فاروق عبداللہ کے حق میں اپنا ووٹ ڈال کر کشمیریت کو بچا کر فرقہ پرست طاقتوں کو شکست فاش دیں ۔ انہوں نے کہا کہ آج کشمیریت کے خاتمہ کے لئے بدترین سازشیں رچائی جا رہی ہے ۔ کشمیر کے عظیم بھائی چارہ کو پارہ پارہ کرنے کے لئے اقتدار کے خاطر فرقہ پرست طاقتوں کو آگے لاکر حوصلہ افزائی کرتے ہیں اور اس کے ذمہ دار کشمیر دشمن جماعت پی ڈی پی ہی ہے جس نے بی جے پی کو اپنا ساجدار بنا کر کشمیر کو تباہی کے دہانے پر پہچایا ۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے اہل وطن کو پہلے ہی آگاہ کیا تھا کہ یہ فرقہ پرست طاقتیں کس قدر کشمیریوں کے دشمن ثابت ہوکر نقصان پہچائے گئے جو وقت نے ثابت کر دیا ۔ اس دوران حضرتبل میں خواتین ونگ کی جانب سے چناوی جلسہ منعقد ہوا اور صدر خواتین ونگ صوبہ کشمیر اور ایم ایل اے حبہ کدل ایڈوکیٹ شمیمہ فردوس نے خطاب کیا۔