سرینگر//پولیس نے منگل کو وسطی کشمیر کے بڈگام ضلع میں تین افراد کو غیر قانونی ادویات رکھنے کی پاداش میں گرفتار کرلیا۔ گرفتار شدگان میں ایک پولیس کانسٹیبل بھی شامل ہے۔
نیوز ایجنسی کے این او کے مطابق گرفتار شدگان کو ایک گاڑی سے گرفتار کیا گیا اور اُن کی تحویل سے غیر قانونی ادویات، چرس اور ہیروئین بر آمد کیا گیا۔
پولیس کے مطابق اس سلسلے میں ایف آئی آر نمبر21کے تحت کیس درج کرلیا گیا ہے۔