سرینگر/پولیس نے بدھ کو کہا کہ وسطی کشمیر کے چاڈورہ علاقے ، گوپالپورہ، واٹھورہ میں عسکریت پسندوں اور فورسز کے مابین شبانہ معرکہ آرائی کے دوران دو عسکریت پسند جاں بحق ہوگئے۔
پولیس کے مطابق فورسز نے عسکریت پسندوں کی موجودگی سے متعلق ایک مصدقہ اطلاع کے بعد گوپالپورہ کا محاصرہ کیا جس کے دوران چھپے جنگجوئوں نے فورسز پر گولیاں چلائیں۔
فورسز نے جوابی کارروائی عمل میں لائی اور یہاں باضابطہ معرکہ شروع ہوا جس کے دوران دو عسکریت پسند جاں بحق ہوگئے۔
پولیس نے کہا کہ جاں بحق جنگجوئوں کی لاشیں بر آمد ہوئی ہیں اور اُن کی شناخت کی جارہی ہے۔
پولیس کے مطابق معرکہ کی جگہ سے اسلحہ و گولہ بارود بھی بر آمد ہوا ہے۔