سرینگر/سرینگر ۔لیہہ شاہراہ پر گاندربل ضلع میں گگن گیر کے نزدیک سنیچر کو سیاحتی شعبے سے وابستہ بیسیوں تاجروں نے اُنہیں زوجیلا پوئینٹ تک تجارتی سرگرمیوں کیلئے جانے کی اجازت نہ دئے جانے کیخلاف احتجاج کیا۔
مظاہرین مقامی انتظامیہ کیخلاف شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے اُن سے زوجیلا تک جانے کی اجازت طلب کررہے تھے۔
مظاہرین کا کہنا تھا کہ گاندر بل ضلع انتظامیہ سیاحتی شعبے سے وابستہ لوگوں کو زوجیلا پر اُن کی سرگرمیاں انجام دینے سے روک رہی ہے جو اُن کیخلاف نا انصافی کے مترادف ہے۔
انہوں نے الزام عاید کرتے ہوئے کہا کہ حکام مقامی باشندوں اور سیاحوں کو کرگل کی طرف جانے سے روک رہی ہے جس سے مقامی لوگوں کا روزگار بری طرح متاثر ہورہا ہے۔
مظاہرین ضلع انتظامیہ کیخلاف نعرے بازی کرتے ہوئے زوجیلا پوئینٹ تک جانے کی اجازت پر زور دے رہے تھے۔