سرینگر/وسطی کشمیر کے بابا نگری وانگت، کنگن میں سنیچر کو حضرت میاں نظام الدین کیانوی(ر) کے سالانہ عرس میں شامل ہونے کیلئے لوگوں کی ایک بھاری تعداد ضلع گاندربل کے علاقے میں جمع ہوئی تھی۔
حضرت میاں نظام الدین کیانوی(ر) کا دو روزہ 124واں سالانہ عرس جمعہ کو شروع ہوکر آج اختتام پذیر ہوا۔
اختتامی تقریب کے موقع پر خصوصی دعائیہ مجلس کا اہتمام کیا گیا ۔
اس موقع پر معروف مذہبی شخصیات، جیسے میاں بشیر احمد وغیرہ نے اسلام کی تعلیمات اورحضرت میاں نظام الدین کیانوی(ر) کی زندگی و خدمات پر مفصل روشنی ڈالی۔