کنگن//زیڈ مور ٹنل میں کام کررہاایک مزدور ہفتے کو ایک سیمنٹ پلیٹ (پل کی تعمیر میں کام آنے والا سیمنٹ سے بنا ایک بھاری گولہ) کی زد میں آکر لقمہ اجل بن گیا۔
کشمیر عظمیٰ کو ملی تفصیلات کے مطابق وسطی ضلع گاندربل کے گگن گیر علاقے میں 6.5کلو میٹر لمبی تعمیر کی جارہی زیڈ مور ٹنل کے لئے تعمیر کئے جارہے ایک پل پر کام کررہا ایک مقامی مزدور مشتاق احمد بانیا ولد حاجی سکھی بانیا ساکن گگن گیر گنڈ اس وقت شدید زخمی ہوگیا جب ایک سیمٹ کا بھاری پلیٹ مذکورہ مزدور پر گر آیا۔
ذرائع نے بتایا کہ مذکورہ نوجوان مزدور کو شدید زخمی حالت میں ایس ایم ایچ ایس ہسپتال سرینگر منتقل کیا گیا جہاں پر وہ زخموں کی تاب نہ لاکر چل بسا۔