سری نگر// وسطی ضلع بڈگام کے چرار شریف علاقے میں ایک 30 سالہ خاتون کو اخروٹ کے ایک درخت کے ساتھ لٹکتے ہوئے پایا گیا۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ضلع بڈگام کے چرار شریف علاقے میں اتوار اور پیر کی درمیانی شب ایک 30 سالہ خاتون کو اخروٹ کے ایک درخت کے ساتھ لٹکتے ہوئے پایا گیا۔
انہوں نے بتایا کہ پولیس کی ایک ٹیم پیر کی صبح جائے واردات پر پہنچ گئی اور لاش کو اپنی تحویل میں لے لیا۔