سرینگر//وسطی ضلع بڈگام میں جمعہ کی صبح فورسز اور جنگجوﺅں کے مابین ہوئی گولی باری کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا۔یہ واقعہ ضلع کے بیروہ علاقے میں پیش آیا۔
نیوز ایجنسی جی این ایس کے مطابق ہلاک شدہ اہلکار کی شناخت ایس پی او الطاف احمد کے طور ہوئی ہے جبکہ زخمی اہلکار کا نام منظور احمد بتایا جاتا ہے۔
فورسز اور جنگجوﺅں کے مابین گولی باری کا سلسلہ اُس وقت شروع ہوا جب فورسز آپریشن کے دوران طر فین کا آمنا سامنا ہوا۔
اس موقع پر جنگجوﺅں اور فورسز کے درمیان معرکہ آرائی شروع ہوئی جو آخری اطلاعات ملنے تک جاری تھی۔