سری نگر// وسطی ضلع بڈگام میں بدھ کو استاد کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد ایک ہائر اسکنڈری اسکول کو احتیاطی طور پر پانچ دنوں کے لئے بند کر دیا گیا۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ بڈگام میں گورنمنٹ گرلز ہائر اسکنڈری اسکول میں کام کرنے والے ایک عارضی لیکچرر کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے جس کے بعد ہائر اسکنڈری کو بند کر دیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہائر اسکنڈری کے عملے کا گذشتہ روز کورونا ٹیسٹ کیا گیا تھا جن کے رپورٹس آج آئے۔