راجوری //حد متارکہ پر کشیدہ حالات کے بیچ وزیر مملکت برائے دفاع ڈاکٹر سبھاش بھامرے نے راجوری اور پونچھ کے سرحدی علاقوں کادورہ کرکے صورتحال کا جائزہ لیا ۔وہ ریاست کے دوروزہ دورے پرہیں۔انہوںنے حد متارکہ پر تعینات اہلکاروں پر زور دیاکہ وہ مستعد رہیں اور امن حالات کو بنائے رکھنے کیلئے کڑی نگاہ رکھیں ۔انہوںنے راجوری میں اعلیٰ سطحی میٹنگ کی صدارت بھی کی جس دوران حد متارکہ پر پائی جارہی موجودہ صورتحال کے بارے میں انہیں تفصیل سے آگاہ کیاگیا ۔ان کے ہمراہ فوج کے سینئر افسران بھی تھے ۔اس دوران انہیں سیکورٹی اقدامات کے حوالے سے بتایاگیا ۔وزیر مملکت نے فوجی اہلکاروں اورافسران کی ستائش کرتے ہوئے کہاکہ وہ ملک کا دفاع کرکے عظیم کارنامہ انجام دے رہے ہیں ۔