پونچھ //مرکزی وزیر مملکت برائے دفاع ڈاکٹر سبھاش بھامرے نے اپنا جموں خطے کا دوروزہ دورہ مکمل کرلیا جس دوران دوسرے رو ز انہوںنے پونچھ میں حد متارکہ پر پہنچ کر سیکورٹی صورتحال کا جائزہ لیا ۔موصوف نے پیر بڈیسر اور بچھا منڈی علاقوں کادورہ کیاجہاں انہوںنے فوجی اہلکاروں اور افسران سے تبادلہ خیال کیا ۔اس دوران انہیں جی او سی کراس سوارڈس ڈیویژن اور دیگر کمانڈروں نے حد متارکہ پر پائی جارہی صورتحال کے بارے میں آگاہ کیاگیا ۔وزیر موصوف نے کہاکہ پوری قوم اور ملک کے لوگ فوج کے ساتھ ہیں جو مشکل حالات میں ملک کی سرحدوں کی رکھوالی کررہے ہیں ۔انہوںنے کہاکہ فوج کو بھرپور مدد کی جائے گی ۔انہوںنے حد متارکہ پر تعینات اہلکاروں پر زور دیاکہ وہ کڑی نگاہ رکھیں ۔انہوںنے اس دوران فوجی اہلکاروں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہاکہ وہ اہم خدمات انجام دے رہے ہیں ۔