عظمیٰ نیوز ڈیسک
ترواننت پورم//کیرالہ کی وزیر صحت وینا جارج بدھو کو ملاپورم ضلع میں حادثے کا شکار ہوگئیں۔ وینا جارج کی کار ملاپورم ضلع کے منجیری کے قریب سڑک حادثہ کا شکار ہوگئی۔ ریاستی محکمہ صحت اور مقامی پولیس نے کہا کہ کیرالہ کی وزیر صحت کو اس حادثے میں معمولی چوٹیں آئی ہیں اور منجیری میڈیکل کالج میں وہ زیر علاج ہیں ۔جس وقت ان کی گاڑی حادثہ ک شکار ہوئی اس وقت وہ لینڈ سلائیڈنگ سے متاثرہ ضلع وائناڈ کے دورے پر جا رہی تھیں ۔ انہوں نے ضرورت پڑنے پر عارضی ہسپتال بنانے کی بھی سفارش کی۔ انہوں نے موبائل مردہ خانے کے استعمال سمیت موجودہ ہسپتالوں میں مردہ خانے کے نظام کا جائزہ لینے کی ضرورت پر زور دیا۔