جموں//دیہی ترقیات اور پنچایتی راج کے وزیر عبدالحق خان نے کہا ہے کہ موجودہ مخلوط سرکار نے 2برسوں کے دوران دیہی علاقوں کی ترقی کے لئے کافی اہم اقدامات کئے ہیں ۔وزیرنے اِن باتون کا اظہار آج سانبہ ضلع کے دورے کے دوران کیا۔وزیر نے کہا کہ وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کی قیادت والی سرکار دیہی اقتصادیات کو بڑے پیمانے پر فروغ دے رہی ہے اور اِس سلسلے میں کئی اہم اقدامات کئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ریاست میں منریگا کی شروعات سے محکمہ دیہی ترقیات نے پہلی دفعہ قابل سراہنا کام کئے ہیں جنہیں ملکی سطح پر کافی پذیرائی اور ایوارڈ ملے ہیں۔اُنہوں نے کہا کہ محکمہ نے سیاسی وابستگی سے بالا تر ہو کر سڑکیں اور دیگر اہم اثاثے قائم کرنے کے علاوہ لاکھوں بے روزگار نوجوانون کو روزگار فراہم کیا۔وزیر نے کہا کہ اپنے دورِ اقتدار کے دوران جو سیاسی طاقتیں دیہی اقتصادیات کو بدلانے میں ناکام رہیں اب کاموں کی رفتار کے حوالے سے اڑچنیں پیدا کرنے میں ٹلی ہوئی ہیں لیکن عوام کو صحیح فیصلہ کرنے کی سمجھ ہے۔وزیر نے کہا کہ مختلف سکیموں کی عمل آوری سے قوانین اور نوجوانوں کو بااختیار بنانے میں مدد ملی ہے۔اس سے قبل انہوں نے 2کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر ہو رہے سی ایف سی کا بھی معائینہ کیا۔ بعد میں انہوں نے بڑی برہمنا میں 10لاکھ روپے کی لاگت والے شمشان گھاٹ کا بھی معائینہ کیا۔ اس کے علاوہ انہوںنے دیگر پروجیکٹوں کا بھی معائینہ کیا۔