عظمیٰ نیوز سروس
نئی دہلی// وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے بدھ کو مرکز کے زیر انتظام جموں و کشمیر میں ملی ٹینسی سے متعلق بڑھتے ہوئے واقعات پر ایک اہم میٹنگ بلائی۔حکام کے مطابق، دفاع کے سکریٹری گریردھر ارامانے، قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈوول، آرمی چیف جنرل اوپیندر دویدی، ملٹری آپریشنز کے ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل پراتیک شرما اور سیکورٹی سے متعلقہ ایجنسیوں کے سربراہان میٹنگ میں موجود تھے۔ اجلاس سائوتھ بلاک میں ہوا۔