عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر // اسمبلی ا نتخابات کے آخری مرحلہ سے قبل وزیر دفاع راجناتھ سنگھ آج یعنی اتوار کو گریز کا دورہ کرکے وہاں ایک انتخابی ریلی سے خطاب کریں گئے ۔ راجناتھ سنگھ کی کرناہ کپواڑہ میںریلی کا پروگرام آخری وقت پرمنسوخ کیا گیا ہے ور اب ان کی جگہ جی کشن ریڈی کرناہ میںریلی سے خطاب کرنے والے ہیں۔ آخری مرحلہ میں جموں کے سانبہ اور کھٹوعہ کے ساتھ ساتھ شمالی کشمیر کے کپواڑہ، بانڈی پورہ اور بارہمولہ اضلاع میں یکم اکتوبر کو ووٹ ڈالنے ہیں۔ بی جے پی کی حمایت میں انتخابی مہم چلانے کیلئے وزیر دفاع راجناتھ سنگھ آج صرف گریز کا دورہ کرنے والے ہیں ۔ پہلے انکا پروگرام کرناہ کا بھی تھا جسے منسوخ کردیا گیا ہے۔ ان کی جگہ جی کشن ریڈی کپواڑہ کا دورہ کررہے ہیں جہاں وہ کرناہ میں ایک انتخابی ریلی سے خطاب کریں گے ۔