جموں// ہندوپاک کے درمیان سرحدوں پر کشیدگی کے بیچ مرکزی وزیر دفاع نرملا سیتا رمن کا دورہ جموں منسوخ ہوگیا ہے۔پہلے وہ آج ایک روزہ دورے پر جموں پہنچنے والی تھیں جہاں انہیںسرحدی گائوں کو جوڑنے والے دو پلوں کا افتتاح کرنا تھا ۔نرملا سیتا رمن سینئر آرمی اور بارڈر روڈ آرگنائزیشن کے ہمراہ بعد سہ پہر 1بج کر 30منٹ پر جموں پہنچنے والی تھی۔ لیکن رات دیر گئے وزارت دفاع نے کہا کہ انکا دورہ منسوخ کردیا گیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ مرکزی کابینہ کی میٹنگ نئی دہلی میں آج منعقد ہونے جارہی ہے جس کا فیصلہ بدھ رات دیر گئے کیا گیا جس کے نتیجے میں انکا دورہ منسوخ کردیا گیا ہے۔مرکزی کابینہ کی یہ آخری میٹنگ ہوگی کیونکہ غالباً 8مارچ کو پارلیمانی انتخبات کا اعلان کیا جانے والا ہے جس کیساتھ ضابطہ اخلاق لاگو ہوجائے گا۔