نئی دہلی //وزیردفاع راج ناتھ سنگھ جمعہ کی صبح جموں کشمیر اور لداخ کے دودن کے دورے پرپہنچ گئے۔
سنگھ نے ٹویٹ کرکے یہ اطلاع دی۔
انھوں نے لکھا، ” دودن جموں کشمیر اور لداخ کے دورے پر رہونگا۔اس دوران سرحد پر صورتحال کاجائزہ کے لیے سرحدی علاقوں میں جاو¿نگا اور وہاں سلامتی دستوں سے ملاقات کرکے معلومات حاصل کرونگا۔“
سنگھ کے ساتھ چیف آف ڈیفنس اسٹاف (سی ڈی ایس )جنرل بپن راوت اور فوجی سربراہ منوج مکند نرونے بھی گئے ہیں۔وزیردفاع لداخ اور سنیچر کو جموں کشمیر کا دورہ کریں گے۔
وادی گلوان میں 15۔16جون کو ہندستانی اور چینی فوجیوں کے مابین تصادم کے بعد صورتحال کشیدہ ہے۔ اس سے قبل 4جولائی کو وزیراعظم نریندرمودی نے لداخ کا اچانک دورہ کیاتھا۔