سرینگر// مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ 23جون کو جموں کے دورے پر آرہے ہیں۔ دورے کے دوران وزیر داخلہ جموں میں ایک بڑے عوامی جلسے سے بھی خطاب کریں گے۔ وہ بھاجپا کے سینئر لیڈران کے ساتھ ملاقی ہونگے۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ شیاما پرساد مکھرجی کی برسی پر وزیر داخلہ امیت شاہ جموں میں ایک بڑے عوامی جلسے سے بھی خطاب کریں گے۔ بتایا جارہا ہے کہ وزیر داخلہ دورے کے دوران اہم اعلان بھی کرسکتے ہیں جس کے پیش نظر اس دورے پر سبھی کی نظریں ٹکی ہوئی ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیر داخلہ سالانہ امر ناتھ جی یاترا کے سلسلے میں کئے جا رہے سیکورٹی انتظامات کا بھی جائزہ لیں گے۔