سرینگر// وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے ہلاکتوں پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نوجوانوں کی موت پر وہ انتہائی رنجیدہ ہیں ۔انہوں نے کہا کہ مرنے والوں میں اکثر نو عمر ہیں جس مسائل کی پیچیدگیوں کو سمجھنے سے قاصر ہیں ۔انہوں نے کہا امن کیلئے تشدد کا راستہ نہیں ہے ۔اتوار کی شام اپنے ایک بیان میں محبوبہ مفتی نے کہا کہ ریاست کو موجودہ مشکلات سے نکالنے کیلئے امن واحد راستہ ہے ۔انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے گذشتہ3دہائیوں سے جموں و کشمیر خون خرابے سے دوچار ہے ۔انہوں نے کہا کہ وقت کی ضرورت یہ ہے کہ سبھی لوگ ایک ساتھ آگے آئیں اورتشدد کے اس چکر کو روکنے میں مدد کریں ۔
؎