سرینگر//وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے یہاں راج بھون میں گورنر این این ووہرا سے ملاقات کی۔انہوںنے ایک گھنٹہ سے زیادہ دیر تک چلی اس میٹنگ میں امن و قانون کی صورتحال اور اندرونی سلامتی کے امور پر گورنر سے تبادلہ خیا ل کیا۔ اس کے علاوہ سکول ، کالج اور یونیورسٹی طلباء کو بد امنی کی صورتحال سے دُور رکھنے کے حوالے سے ضروری اقدامات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔