سرینگر // وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے راج بھون میں گورنر این این ووہرا سے ملاقات کی ۔ انہوں نے ریاست کی اندرونی سلامتی کے بارے میں تفصیل سے تبادلہ خیال اور اس ضمن میں اٹھائے جارہے اقدامات کے بارے میں بات چیت کی۔اس کے علاوہ دونوں نے پبلک ڈلوری تنظیموں کے جوابدہ ،کام کاج اور مرکزی اور ریاستی سکیموں اور پروجیکٹوں سے بروقت عمل آوری سمیت دیگر کئی امور پر تبادلہ خیال کیا ۔ انہوں نے چند منفی وجوہات کی وجہ سے طلبا کے تعلیمی مفادات کو نقصان پہنچانے کے معاملے پر بھی گفت و شنید کی ۔ علاوہ ازیں انہوں نے ایل او سی پر حالیہ واقعات اور دراندازی و جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کے معاملات پر بھی تبادلہ خیال کیا ۔