سرینگر//صوبائی کمشنر کشمیر بصیر احمد خان نے کل آفیسران کی ایک میٹنگ میںوزیر اعلیٰ کے 19جولائی2017ء کے دورہ شہر کے دوران دی گئیں ہدایا ت کاجائزہ لیا۔میٹنگ میں ترقیاتی کمشنر سرینگر،ڈائریکٹران ارا،وی سی ایس ڈی اے اورلائوڈا ،چیف انجینئر آبپاشی وفلڈ کنٹرول،ایم ڈی جے اینڈ کے ہائوسنگ بورڈ،ڈی جی ایم،جے کے پی سی سی،ڈپٹی ڈائریکٹر ٹورازم،ڈپٹی ڈائریکٹر پلاننگ اسسٹنٹ ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز،میڈیکل سپر انٹنڈنٹ جے ایل این ایم ہسپتال اورمحکمہ ٹریفک کے نمائندوں کے علاوہ دیگر متعلقہ آفیسران بھی موجود تھے۔صوبائی کمشنر نے آبپاشی وفلڈ کنٹرول انجینئروں کو ہارون میں سربند واٹر سٹوریج ٹینک کی جاذبیت کا کام دس دنوں میں شروع کرنے کی ہدایت دی۔انہوں نے جے کے پی سی کے آفیسران کو زنانہ ڈگری کالج زکورہ کی تکمیل کا کام دوہرے شفٹوں میں کرنے کی ہدایت دی تاکہ مارچ2018ء میں یہاں نیا سیشن شروع کیا جاسکے۔صوبائی کمشنر نے جے ایل این ایم ہسپتال کے اضافی بلاکوں کی تعمیر کا کام بھی شروع کرنے کی ہدایت دی۔انہوںنے لائوڈا کو براری نمبل میںڈریجنگ کے کام میںسرعت لانے کے علاوہ بابہ ڈیمب کے متصل پارک کوترقی دینے پر زوردیا۔انہوںنے جے کے ہائوسنگ بورڈ کو ٹیچرس بھون کی تعمیر فوری طور مکمل کرنے کی ہدایت دی۔صوبائی کمشنر نے اری گیشن وفلڈ کنٹرول محکمے کو سویہ بُگ گائوں کے فلڈ پروٹیکشن کے لئے ڈی پی آر تیار کرنے اور پادشاہی باغ میں فلڈ منیجمنٹ پروگرام پر کام شروع کرنے کی ہدایت دی۔