عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر//کھیلو انڈیا سرمائی کھیل 22 سے 25 فروری 2025 تک گلمرگ میں منعقد ہوں گے، جس میں مختلف ریاستوں اور سپورٹس بورڈز کی 30 ٹیموں کے تقریباً 1000 کھلاڑی اور افسران حصہ لیں گے۔ تفصیلات میں بتایا گیا ہے کہ کھلاڑیوں کا 21 فروری کو سرینگر ہوائی اڈے پر استقبال کیا جائے گا اور انہیں گلمرگ کے 3اسٹار اور 4سٹار ہوٹلوں میں ان کی آسانی اور آرام کے لیے ٹھہرایا جائے گا۔ ہر روز ثقافتی شام کا اہتمام کیا جائے گا، جس میں پہلی رات لیزر اور ڈرون شو کا انعقاد کیا جائے گا۔تفصیلات میں مزید بتایا گیا ہے کہ مختلف ریاستوں اور اسپورٹس بورڈز کی 30 ٹیموں کے تقریباً 1000 کھلاڑی اور افسران حصہ لیں گے۔گیمز باضابطہ طور پر 22 فروری کو ایک شاندار افتتاحی تقریب سے شروع ہوں گے اور 25 فروری کو تمغے کی تقریب اور گالا ثقافتی تقریب کے ساتھ اختتام پذیر ہوں گے۔تقریب سے پہلے، وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے پیر کو ایکس پر ایک برفانی چیتے کی تصویر شیئر کی جس میں جوکر جیسی شکل تھی، اور لکھا، “میرے دفتر میں بہت سے دلچسپ لوگ مجھ سے ملنے آئے لیکن میں نے کبھی بھی برفانی چیتا نہیں دیکھا تھا۔