Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
صفحہ اول

وزیر اعلیٰ کی بجٹ سے پہلے مشاورت جاری عوامی نمائندوں، سیاحت، تعلیم اور صنعت کے متعلقین کیساتھ میٹنگیں

Mir Ajaz
Last updated: February 7, 2025 10:49 pm
Mir Ajaz
Share
4 Min Read
SHARE

عظمیٰ نیوز سروس

جموں//مسلسل تیسرے دن بجٹ سے قبل مشاورت کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے عوامی نمائندوں اور کلیدی تعلق داروںکے ساتھ مختلف شعبوں اور اضلاع کے امور اور ترقیاتی ترجیحات میں بصیرت حاصل کرنے کیلئے وسیع پیمانے پر بات چیت کی ۔ عوامی نمائندوں بشمول ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کونسل کی چیئر پرسن اور پلوامہ اور ریاسی اضلاع سے تعلق رکھنے والے قانون ساز اسمبلی کے ممبروں نے بجلی کی فراہمی ، پینے کے پانی کی اسکیموں ، سیلاب کے انتظام ، اسکولوں اور اسپتالوں کے عملہ ، پرائمری ہیلتھ سنٹروںکی اپ گریڈیشن ، پلوں کی تعمیر ، نئے سیاحتی مقامات ، پارکو اور پارکنگ کی سہولیات کی ترقی سے متعلق امور پر توجہ مبذول کرائی ۔ شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے اس بات پر زور دیا کہ یہ مشورے بجٹ کی تشکیل کیلئے ضروری تھے جو وقتاً فوقتاً لوگوں کی امنگوں کی عکاسی کرتا ہے ۔ انہوں نے نچلی سطح کے چیلنجوں کو سمجھنے میں عوامی نمائندوں کے اہم کردار کو تسلیم کیا اور انہیں یقین دلایا کہ ان کے خدشات پر باقاعدہ غور کیا جائے گا ۔ وزیر اعلیٰ نے بتایا کہ یہ بجٹ خاص اہمیت کا حامل ہے کیونکہ کئی برسوں کے بعد یہ پہلا موقع ہے جب جموں و کشمیر عوامی نمائندوں کی مشاورت سے اپنا بجٹ بجٹ تیار کر رہا ہے ۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ یہ مشاورت بجٹ کے عمل میں شمولیت کو یقینی بنانے کی کوشش ہے ۔ انہوں نے شرکاء کو یقین دلایا کہ اگرچہ ہر مطالبے کو فوری طور پر حل کرنا ممکن نہیں ہے مگر کسی بھی مطالبے کو نظر اندز بھی نہیں کیا جائے گا اور بجٹ کی تشکیل کے دوران تمام خدشات کی احتیاط سے جانچ پڑتال کی جائے گی ۔ وزیر اعلیٰ نے اس بات پر زور دیا کہ جموں میں خاص طور پر مذہبی سیاحت میں بے پناہ صلاحیت موجود ہے ۔ انہوں نے کہا اگر اس کو صحیح اور موثر طور پر فروغ دیا گیا تو صوبہ جموں مذہبی سیاحت کیلئے ہندوستان کی اولین منزل بن سکتا ہے ۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ جموں و کشمیر کو نجی یونیورسٹیوں کے قیام کی حوصلہ افزائی کیلئے قانون سازی کے فریم ورک کو تلاش کرنا چاہئے جس سے معیاری اور اعلیٰ تعلیم کیلئے مزید مواقع فراہم ہوں گے ۔ اپنے خطاب کے اختتام پر انہوں نے عوامی نمائندوں کی قیمتی آراء کیلئے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا اور انہیں یقین دلایا کہ ان کے خدشات اور تجاویز کو حکومت کی پالیسیوں اور ایجنڈے میں شامل کیا جائے گا ۔ پری بجٹ سے متعلق مشاورت کے ایک علیحدہ اجلاس میں وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے مختلف شعبوں کے نمائندوں سے ملاقات کی جن میں صنعت اور تجارت ، سیاحت ، ہوٹل اور مہمان نوازی ، تعلیم ، معاشرتی بہبود ، قبائلی امور ، نوجوانوں کے امور اور زراعت شامل ہیں ۔سیشن کے دوران ان شعبوں کے تعلق داروںنے کئی اہم مطالبات پیش کئے ۔ بات چیت کے دوران وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے اس بات کو یقینی بنانے کے عزم کی تصدیق کی کہ آئندہ بجٹ لوگوں کی امنگوں کی عکاسی کرے گا اور حکومت کے ترقیاتی ایجنڈے میں ان کے مطالبات کو شامل کیا جائے گا ۔

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
حریت غیر متعلق ہو چکی، کشمیریوں کو آگے بڑھنا ہوگا اور بھارت میں اپنا مقام تلاش کرنا ہوگا: بلال غنی لون
تازہ ترین
ہاکی انڈیا نے سینئر خواتین کے قومی کیمپ کے لیے 40 کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کیا
تازہ ترین
پاکستانی پنجاب میں بارشوں سے نشیبی علاقے زیر آب، 48 گھنٹے میں 70 شہری جاں بحق
بین الاقوامی
ضلع مجسٹریٹ جموں ماتا ویشنو دیوی شرائن بورڈ کے سی ای او کے طور بھی کام کریں گے
تازہ ترین

Related

صفحہ اول

سکولوں میں سوچھتاکہاں؟ ۔26.6فیصد میں لڑکیوں کیلئے بیت الخلاء نہیں ،6فیصد میں بند

July 18, 2025
صفحہ اول

شہر میں دست،قے اور پیٹ درد میں مبتلا 60فیصد مریضوں میں انفیکشن کی نشاندہی جون اور جولائی میں مضر صحت پانی پینے سے اضافہ ریکارڈ:میڈیکل سپر انٹنڈنٹ

July 18, 2025
صفحہ اول

ٹی آر ایف امریکہ نے عالمی دہشت گرد تنظیم قرار دی

July 18, 2025
برصغیربین الاقوامیتازہ ترینصفحہ اول

امریکہ نے پہلگام حملے کے ذمہ دار ’دی ریزسٹنس فرنٹ‘ کو غیر ملکی دہشت گرد تنظیم قرار دیا

July 18, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?