عظمیٰ نیوز سروس
جموں// وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے اتوار کی شام یہاں لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا سے ملاقات کی۔حکام نے بتایا کہ راج بھون میں دونوں کے درمیان ملاقات تقریبا 15 منٹ تک جاری رہی۔راج بھون کے ترجمان نے ملاقات کی تصدیق کی لیکن مزید تفصیلات نہیں بتائیں۔اس سے پہلے اسی مہینے اسمبلی اجلاس کے آغاز سے قبل دونوں کے درمیان ملاقات ہوئی تھی۔