کپوارہ// وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کہاہے کہ لوگ انہیں امن فراہم کریں وہ انہیں ترقی دے سکیں گی ۔وہ سرحدی ضلع کپوارہ کے کئی علاقوں کا دورہ کرنے کے دوران عوامی جلسوں سے خطاب کررہی تھیں ۔مژھل میں ماڈل ولیج کے افتتاح کرنے کے دوران ریاستی عوام کے نام اپنے پیغام میں وزیراعلیٰ نے کہا کہ لوگ مجھے امن دیں میں انہیں ترقی دوں گی ۔وہ اتوار کو انت ناگ (اسلام آباد) میںمارے گئے آور ہ تر ہگام کے پولیس اہلکار محمد قاسم خان کے گھر گئی اور وہاں ان کے اہل خانہ کی ڈھارس بندھائی ۔وزیر اعلیٰ نے اہل خانہ کو یقین دلایا کہ سرکار ان کو ہر ممکن امداد کرے گی۔انہو ں نے کہا کہ بے گناہ کا قتل انسانیت کے قتل کے مترادف ہے ۔وزیر اعلیٰ نے کرالہ پورہ کے درنگیاری کا دورہ کیا جہا ں انہو ں محکمہ سیاحتی مقام بنگس وادی میں ہورہے کاکام کاج کا جائزہ لیا ۔اس موقع پر وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے کہا کہ مستقبل قریب میں بنگس وادی کو سیاحت سے جو ڑا جائے گا اور اس پر فضا ء ہو ائوں سے سیلانی لطف اندوز ہونگے ۔وزیر اعلیٰ نے حد متارکہ پر واقع مژھل کا دورہ کر کے وہا ں ماڈل ولیج کا سنگ بنیاد ڈال دیا ۔اس موقع پر وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے لوگو ں کی بھاری تعداد سے خطاب کے دوران کہا کہ لوگ مجھے امن دیں اور میری سرکار آپ کو ترقی دے گی ۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ان کی سرکار لوگو ں کو ہر سہولیات بہم رکھنے کی وعدہ بند ہے اور دور دراز علاقوں کو ترقی سے جو ڑنا ان کا خواب ہے ۔رواں بے چینی کو بدقسمتی سے تعبیر کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے کہا کہ موجودہ حالات یہا ں کی تعمیر و ترقی میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے اور ضرورت اس بات کی ہے کہ عوام با لخصوص نوجوان وادی میں بے چینی پھیلانے والو ں کے خلاف صف آ را ہو جائیں تاکہ یہا ں تعمیر و ترقی کا موقع مل سکے ۔اس موقع پر انہو ں نے ضلع انتظامیہ پر زور دیا کہ وہ لوگو ں بالخصوص دور دراز اور سرحدوں پر رہائش پذیر لوگو ں کو ہر سہولیات میسر رکھے ۔انہو ں نے افسران کو لوگو ں کی خدمات کی فراہمی میں بہتری لانے کی بھی ہدایت دی ۔وزیر اعلیٰ کے ہمراہ محکمہ دیہی ترقی کے وزیر عبد الحق خان ،سیکرٹری محکمہ سیاحت فاروق احمد شاہ کے علاوہ ضلع ترقیاتی کمشنر کپوارہ غلام محمد ڈار اور ایس ایس پی کپوارہ شمشیر حسین خان بھی تھے ۔