راجوری //متعدد پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھنے اور کچھ کا رسم افتتاح کرنے کیلئے وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی آج راجوری کادورہ کررہی ہیں ۔اس دوران وہ کوٹرنکہ سے خواس سڑک کا سنگ بنیاد رکھیںگی ۔وہ پورے دن کے دورے پر صبح راجوری پہنچیںگی ۔اپنے دورے کے دوران وزیر اعلیٰ کو ضلع ہسپتال راجوری کی نئی تعمیر شدہ اوپی ڈی عمارت کا افتتاح بھی کرناہے ۔اس کے علاوہ وہ زونل دفتر عمارت اور مراد پور میں جموں و کشمیر بنک کی عمارت کا افتتاح بھی کریںگی ۔وزیر اعلیٰ کو بابا غلام شاہ بادشاہ یونیورسٹی راجوری بھی جاناہے جہاں وہ نرسنگ کالج کا افتتاح کرنے کے ساتھ ساتھ عملہ اور طلباء کے ساتھ تبادلہ خیال کریںگی ۔ذرائع کے مطابق یونیورسٹی میں مصروفیات کے بعد انہیںکوٹرنکہ جاناہے جہاں وہ کوٹرنکہ خواس سڑک کا سنگ بنیاد رکھیں گی اور پھر کوٹرنکہ میں ایک عوامی ریلی سے بھی خطاب کریںگی