وزیر اعلیٰ پرڈوروکو ترقیاتی لحاظ سے نظر انداز کرنے کا الزام

Kashmir Uzma News Desk
2 Min Read
 سرینگر//کانگریس کے ریاستی صدر غلام احمد میر نے الزام عائد کرتے ہوئے بتایا کہ وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے ڈورو کو ترقیاتی لحاظ سے نظر انداز کیا ۔انہوں نے کہا کہ بجائے اسکے کہ ریاست کی مجموعی ترقی ہو ، وزیر اعلیٰ نامکمل پروجیکٹوں پر اپنے نام کی افتتاحی تختیاں دیکھنا چاہتی ہیں ۔ان کا کہناتھا کہ ایسا لگتا ہے کہ وزیر اعلیٰ نامکمل پروجیکٹوں کا افتتاح کرنے میں زیادہ متمنی ہے۔غلام احمد میر نے کہا کہ ماڈرن اسپتال ڈورو اب بھی نامکمل ہے ،لیکن وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ نامکمل ماڈرن اسپتال (ایس ڈی ایچ ) ڈورو کا کل افتتاح کریں گی ۔انہوں نے کہا کہ اس اسپتال کی تعمیر ایک چھت کے نیچے لوگوں کو تمام طبی سہولیات فراہم کر نے کے مقصد سے ہورہی ہے ۔تاکہ لوگوں کو صورہ میڈیکل انسٹی چیوٹ یا دیگر اسپتالوں کا رُخ کرنے نہ پڑے ۔ان کا کہناتھا کہ اس اسپتال سے نہ صرف ڈورو ویری ناگ کے مریض مستفید ہوجائیں گے بلکہ بانہال ،رام بن اور دیگر مضافاتی علاقوں کے لوگوں کو بھی فائدہ حاصل ہو گا۔انہوں نے کہا کہ ماڈرن اسپتال کا افتتاح کرنے میں کوفی دلچسپی دکھا رہی ہیں جبکہ یہ اسپتال اب بھی نامکمل ہے ۔انہوں نے کہا کہ سمجھ میں نہیں آرہا ہے کہ افتتاحی تقریب کا کیا مقصد ہے؟۔انہوں نے کہا کہ بجائے اسکے کہ ریاست کی مجموعی ترقی ہو ، وزیر اعلیٰ نامکمل پروجیکٹوں پر اپنے نام کی افتتاحی تختیاں دیکھنا چاہتی ہیں ۔
Share This Article
Leave a Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *