وزیر اعلیٰ نے محرم انتظامات کا جائیزہ لیا

Kashmir Uzma News Desk
3 Min Read
سرینگر//وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے آنے والے محرم الحرام کیلئے ریاستی انتظامیہ کی طرف سے کئے گئے انتظامات کا ایک میٹنگ کے دوران جائیزہ لیا ۔ وزیر اعلیٰ نے بلا خلل بجلی اور پانی کی سپلائی کو یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ مناسب مقدار میں غذائی اجناس اور ایندھن کی دستیابی کو یقینی بنانے کی بھی ہدایت دی ۔وزیر اعلیٰ نے سٹریٹ لائیٹوں کی فوری مرمت کرنے کی ہدایت دی تا کہ امام باڑوں کیلئے بلا خلل بجلی کی سپلائی یقینی بن سکے ۔ انہوں نے مذہبی جلوسوں کے راستوں پر مناسب ٹریفک نظامت کو یقینی بنانے کی بھی ہدایت دی ۔ انہوں نے شعیہ آبادی والے علاقوں بالخصوص امام باڑوں کی طرف جانے والی سڑکوں کی ترجیح بنیادوں پر میکڈمائیزیشن کرنے کی بھی ہدایت دی ۔ اس موقعہ پر وزیر اعلیٰ کو جانکاری دی گئی کہ محکمہ صحت 193 ایمبولینس گاڑیوں کے علاوہ 1563 نیم طبی عملے اور 212 ڈاکٹروں کو امام باڑوں کے نزدیک اور شعیہ آبادی والے علاقوں میں ڈیوٹی پر لگا رہا ہے ۔ میٹنگ میں بتایا گیا کہ ٹریفک پولیس نے ٹریفک کے مناسب منصوبے ترتیب دئیے ہیں تا کہ عزاداری کے جلوسوں میں کوئی رکاوٹ پیش نہ آئے ۔ اس کے علاوہ امام باڑوں ، مذہبی مقامات کی اہمیت کے دیگر مقامات کو جانے والے روٹوں پر بسوں کا خاص انتظام کیا گیا ہے ۔ بجلی کی صورتحال کے حوالے سے وزیر اعلیٰ کو بتایا گیا کہ محرم الحرام کے مقدس ایام کے دوران ضروریات کو پورا کرنے کیلئے 470 ٹرانسفارمروں کا وافر سٹاک قائم کیا گیا ہے ۔ علاوہ ازیں بجلی محکمے نے اندرانی گلی کوچوں میں روشنی کا بھی انتظام کیا ہے ۔ انہیں بتایا گیا کہ شہر سرینگر میں 800 سٹریٹ لائیٹوںکی یا تو مرمت کی گئی یا انہیں تبدیل کیا گیا ۔ میٹنگ میں بتایا گیا کہ امام باڑوں کے نزدیک اور شعیہ آبادی والے علاقوں میں صفائی ستھرائی کی مہم شروع کی گئی ہے ۔ محبوبہ مفتی کو بتایا گیا کہ ایل پی جی ، تیل خاکی اور غذائی اجناس کا وافر سٹاک موجود ہے ۔ اس کے علاوہ فوڈ سپلائی محکمہ شعیہ آبادی والے علاقوں کیلئے 2 ہزار کونٹل چاول واگذار کر رہا ہے ۔ ان ایام کے دوران 81 مقامات پر پانی سپلائی کیا جا رہا ہے اس کے علاوہ 21 ٹینکروں کو بھی کام پر لگایا جائے گا ۔ انہیں بتایا گیا کہ شعیہ آبادی والے علاقوں میں آر اینڈ بی محکمے نے فوری نوعیت کے 142 کام ہاتھ میں لئے ہیں اس کے علاوہ امام باڑوں اور شعیہ آبادی والے علاقوں کی طرف جانے والی کئی سڑکوں پر تار کول بھی بچھایا جا رہا ہے ۔ 
 
Share This Article
Leave a Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *