عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر// وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے سکمز صورہ ہسپتال جاکرپی ڈِی پی صدر اور سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کی والدہ کی علالت کے بارے میں معلومات حاصل کر سکیں۔وزیر اعلیٰ نے ہسپتال میں محبوبہ مفتی کی والدہ کی صحت کے بارے میں دریافت کیا اور ان کی جلد صحتیابی و شفایابی کے لئے دُعا کی۔ اس موقع پر انہوں نے اہل خانہ سے بھی ملاقات کی۔ وزیراعلیٰ کے مشیر ناصر اسلم وانی بھی اُن کے ہمراہ تھے۔ ڈائریکٹرسکمز ڈاکٹر اشرف گنائی اور میڈیکل سپراِنٹنڈنٹ ڈاکٹر فاروق جان نے وزیر اعلیٰ کو اُن کی صحت کے بارے میں آگاہ کیا اور وزیر اعلیٰ کو یقین دلایا کہ مریضہ کو تمام ضروری علاج اور طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔