جموں//وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے500 اور1000 روپے کے نوٹ تبدیل کرنے کے مرکزی سرکار کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ قدم رشوت ستانی اور ملک میں کالے دھن پر روک لگانے کے لئے انتہائی ناگزیر تھا۔وزیر اعلیٰ نے رشوت خوری کو ایک ناسور قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سے ملک اور سماج کی ترقی ناممکن بن جاتی ہے۔ انہوں نے وزیر اعظم کے اس فیصلے کی ستائش کرتے ہوئے کہا کہ رشوت خوری ملک کی ترقی کی راہ میں رکاوٹ بنتی ہے۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ اس فیصلے سے اگرچہ لوگوں کو چند ایام کے دوران دقتوں کا سامنا کرنا پڑے گا تا ہم یہ فیصلہ ملک کے وسیع مفاد میں سود مند ثابت ہوگا۔