نئی دلی/ /وزیرا علیٰ محبوبہ مفتی نے نئی دلی میں صفدر جنگ ہسپتال کا دورہ کر کے وہاں زخمی ایس ایچ او نگین منظور احمد کی عیادت کی۔ایس ایچ او نگین چند روز پہلے پتھر بازی کے ایک واقعہ میں زخمی ہوئے تھے اور انہیں خصوصی علاج و معالجہ کے لئے دلی منتقل کیا گیا۔ وزیراعلیٰ نے پولیس آفسر کی حالت کے بارے میں ڈاکٹروں سے جانکاری حاصل کی اور ان کی تیز تر صحتیابی کے لئے دعا کی۔محبوبہ مفتی نے سابق وزیر اور پی ڈی پی کے سینئر لیڈر قاضی محمد افضل کی خیر و عافیت بھی دریافت کی جو پچھلے کچھ عرصے سے بیمار ہے۔وزیراعلیٰ نے ان کی تیز تر صحتیابی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔