Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
جموں

وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کاکینال روڈ جموں میں عوامی رَسائی دفتر ’ رابطہ’ کا اِفتتاح | عوامی شکایات مؤثر ازالہ حکومتی ترجیح یہ رابطہ دفتر لوگوں کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کرنے میں مدد کرے گا:نائب وزیراعلیٰ چودھری

Towseef
Last updated: June 21, 2025 12:18 am
Towseef
Share
5 Min Read
SHARE

عظمیٰ نیوزسروس

جموں// وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے کنال روڈ جموں میں وزیر اعلیٰ کے عوامی خدمات و رَسائی دفتر’ رابطہ’ کا اِفتتاح کیا۔ اِس اَقدام کا مقصد عوامی شکایات کو مؤثر طریقے سے حل کرنا اور حکومت و شہریوں کے درمیان رابطے کو مضبوط بنانا ہے۔اِس موقعہ پر نائب وزیر اعلیٰ سریندر کمار چودھری، وزیر اعلیٰ کے مشیر ناصر اسلم وانی، رُکن قانون ساز اسمبلی گلاب گڑھ اِنجینئر خورشید احمد، وزیر اعلیٰ کے ایڈیشنل چیف سیکرٹری دھیرج گپتا اور دیگر سینئر اَفسران بھی موجود تھے۔وزیر اعلیٰ نے اَپنے خطاب میں جامع حکمرانی کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا’’میری حکومت کی کوشش ہے کہ زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچا جائے اور اُن کی شکایات، چاہے وہ بڑی ہوں یا چھوٹی، کا ازالہ کیا جائے۔‘‘اُنہوں نے مزید کہا ’’سری نگر میں ’رابطہ‘ کی کامیابی کے بعد یہ ضروری تھا کہ جموں میں بھی لوگوں کے لئے ایسی ہی سہولیت قائم کی جائے۔‘‘وزیر اعلیٰ نے شہریوں کو آسانی سے رَسائی دینے پر زور دیتے ہوئے کہا،’’ہر عام آدمی کے لئے سول سیکرٹریٹ آنا آسان نہیں ہوتا، اِس لئے یہ دفتر ایک قابل رَسائی پلیٹ فارم کے طور پر کام کرے گا۔‘‘اُنہوں نے یقین دِلایاکہ ’رابطہ‘میں عوامی شکایات پر توجہ دی جائے گی اور مقررہ وقت میں مؤثر طریقے سے حل کیا جائے گا۔‘‘عمر عبداللہ نے جموں و کشمیر میں پبلک سروس گارنٹی ایکٹ کی مؤثر عمل آوری اور اس کے دائرہ کار کو دیگر سروسز اور محکموں تک بڑھانے کو حکومت کی ایک بڑی کامیابی قرار دیا۔ اُنہوں نے کہا کہ یہ نیا دفتر عوامی اعتماد کومزید تقویت دے گا۔اُنہوں نے بتایا کہ رابطہ دفتر میں اَفسران اور عملہ تعینات ہوگا جو عوامی شکایات کو آن لائن اور آف لائن دونوں ذرائع سے درج کرے گا تاکہ فوری اور آسان رَسائی ممکن ہو سکے۔اِفتتاح کے بعد وزیر اعلیٰ نے مختلف وفود سے ملاقات کی۔قابل ذکر شخصیات میں صدر چیمبر آف کامرس اینڈ اِنڈسٹری جموںارون گپتا، جموںوکشمیر ہائی کورٹ بار ایسو سی ایشن کے نرمل کوتوال ، بحریہ کے تجربہ کار ایس لکھبیر سنگھ، آدتیہ مانیاک کپور کی قیادت میں جیولرز ایسو سی ایشن کے اراکین ،لیفٹیننٹ جنرل راکیش کمار شرما (ریٹائرڈ) ،صدر جے اینڈ کے سابق ۔سروس مین لیگ اور منیجنگ ڈائریکٹر آئی ڈِی پی ایس سکول سنجوان شامل تھے۔ بات چیت میں پنڈت پریم ناتھ بھٹ میموریل ٹرسٹ سے متعلق مسائل، مقامی صنعتوں اور جیولرز کمیونٹی کو درپیش چیلنجوں اور سابق فوجیوں کی فلاح و بہبود پر تبادلہ خیال کیا گیا۔چیئر مین جے کے اِنسٹی چیوٹ آف چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس آف اِنڈیا سورَو پرگَل نے جموں و کشمیر کی ترقی میں چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس کے رول پر اَپنے خیالات کا اِظہار کیا۔ اِس کے علاوہ دیگر افراد اور وفود نے بھی وزیر اعلیٰ سے ملاقات کر کے اَپنے مسائل و مطالبات گوش گزار کئے۔وزیر اعلیٰ نے اُنہیں بغور سُنا اور یقین دِلایا کہ تمام جائز مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا۔لوگوںنے وزیر اعلیٰ کے اِس ’عوامی رابطہ پروگرام ‘کو سراہا اور کہا کہ اس اَقدام سے انہیں اَپنے مسائل، شکایات اور مطالبات حکومت تک پہنچانے میں آسانی ہوگی۔انہوں نے یہاں نامہ نگاروں کو بتایاکہ یہ دفتر لوگوں کے مسائل کو حل کرنے کے لیے کھولا گیا ہے۔ یہاں افسران کو تعینات کیا جائے گا، اور ان کے مسائل کو حل کیا جائے گا۔ وزیراعلیٰ نے رابطہ دفتر کو نچلی سطح تک رسائی کو مضبوط بنانے اور عوامی رابطوں کو گہرا کرنے کی طرف ایک اہم قدم قرار دیا۔ نائب وزیراعلیٰ سریندر چودھری نے کہا کہ یہ سیل لوگوں کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کرنے میں مدد کرے گا۔چودھری نے نامہ نگاروں کو بتایاکہ یہ دفتر عوام سے بات چیت کرنے اور ان کے مسائل سننے کے لیے کھولا گیا ہے۔ تب ہی ان مسائل کو حل کیا جا سکتا ہے۔انہوںنے کہاکہ رابطہ دفتر لوگوں سے جڑنے کا ایک طریقہ ہے۔ نائب وزیراعلیٰ سریندر چودھری نے کہا کہ حکومت کا مقصد عوامی مسائل کو حل کرنا ہے اور یہ ظاہر کرنا ہے کہ عوام کی منتخب حکومت اسی مقصد کے لیے کام کر رہی ہے جس کا انتخاب کیا گیا تھا۔

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
راجوری اور ریاسی میں موسلادھار بارش کے باعث لینڈ سلائیڈنگ اہم سڑکوں پر ٹریفک کی نقل و حمل میں رکائوٹ ، مسافر گھنٹوں متاثر رہے
پیر پنچال
ٹنگمرگ میںپانی کی سپلائی لائین کاٹنے کا واقعہ | 2فارموں میں 4ہزار مچھلیاں ہلاک
صنعت، تجارت و مالیات
قومی سیاحتی سیکرٹریوں کی کانفرنس 7جولائی سے سرینگر میزبانی کیلئے تیار
صنعت، تجارت و مالیات
وادی میں دن بھرسورج آگ برساتا رہا|| گرمی کا72سالہ ریکارڈٹوٹ گیا درجہ حرارت37.4 ڈگری،ایک صدی میں جولائی کا تیسرا گرم ترین دن ثابت
صفحہ اول

Related

جموں

بسوہلی میں اے آئی آئی ایم ایس جموں آؤٹ ریچ سینٹرقائم ہو گا :ڈاکٹر جتیندر سنگھ مرکزی وزیر کی قیادت میں بسوہلی میںعوامی دربار،علاقہ میں بہترین طبی سہولیات میسر کرنے کا وعدہ

July 5, 2025
تازہ ترینجموں

جموں میں دو منشیات فروش گرفتار، ممنوعہ مواد بر آمد:پولیس

July 3, 2025
تازہ ترینجموںکشمیر

5 ہزار سے زیادہ یاتریوں کا دوسرا قافلہ جموں بیس کیمپ سے روانہ

July 3, 2025
جموں

منوج سنہا کی سرحدی گائوں چنگیہ ارنیا میں داتی ماں دیوا ستھان پر حاضری | سرحدی علاقےدفاع کی پہلی لائن مرکزی حکومت سرحدی علاقوں کی جامع ترقی کے لئے پُرعزم :لیفٹیننٹ گورنر

July 3, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?