عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر //جموں ہوائی اڈے پر مرئیت کم ہونے کی وجہ سے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ بذریعہ سڑک جموں پہنچے۔وزیر اعلیٰ نے پیر کو اپنے روڈ ٹرپ کی جھلکیں شیئر کیں۔عبداللہ نے X پر ایک پوسٹ میں کہا”جموں میں خراب مرئیت کا مطلب اچانک، آخری لمحے، سڑک کا سفر تھا،کوئی پرواز یہاں نہیں پہنچی اور نہ کوئی واپس گئی اس لئے سڑک کا راستہ اختیار کرنا پڑا‘‘۔ انہوں نے سری نگر سے جموں کی طرف بڑھتے ہوئے اپنے قافلے کی تین ویڈیوز بھی شیئر کیں۔ایک اور پوسٹ میں، عبداللہ نے کہا، “سرکاری رہائش گاہ کی بالکونی سے روشنی کو دیکھ کر مجھے نہیں لگتا کہ آج پروازیں چلیں گی، کہرے میں آپ بمشکل سورج کو دیکھ سکتے ہیں‘‘۔