سرینگر//12ویں جماعت کے بورڈ امتحانات میںطلبأ کی مصروفیات کے پیش نظر ڈائریکٹوریٹ آف سکول ایجوکیشن کشمیر نے وزیر اعلیٰ سپر50 کوچنگ کلاسز کے لئے آن لائین رجسٹریشن،جو کہ دسمبر2017ء کے پہلے ہفتے میں شروع ہورہے ہیں کے لئے آخری تاریخ میں توسیع کی ہے۔خواہشمند امیدوار ،خصوصاً نیا داخلہ حاصل کرنے والوں،جو کہ ان دنوں امتحانی عمل میں مصروف ہیں۔وزیر اعلیٰ سپر50کوچنگ کے لئے آن لائیں رجسٹریشن کی تاریخ رواں ماہ کی 28تاریخ تک بڑھائدی ہے۔طلبأ کو مطلع کیا جارہا ہے کہ وہ اپنے ایڈمٹ کارڈ اور امتحانی مراکز سے متعلق جانکاری30نومبر کے بعد حاصل کریں۔داخلہ امتحان کے سلسلے میں ترمیم شدہ تاریخ کا بعد میں اعلان کیا جائے گا۔